قومی کرکٹ ٹیم کپتان اور مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں کیریئر کی آٹھویں سنچری

ہفتہ 3 دسمبر 2022 18:25

قومی کرکٹ ٹیم کپتان اور مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں کیریئر کی آٹھویں سنچری
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2022ء) قومی کرکٹ ٹیم کپتان اور مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں کیریئر کی آٹھویں سنچری سکور کی، ٹیسٹ کے تیسرے روز بابر اعظم نے اپنا روایتی کھیل پیش کیا اور انگلش بائولرز کو گرائونڈ کے چاروں اطراف دلکش سٹروکس کھیلے، گرائونڈ میں موجود شائقین ان کی بیٹنگ سے خوب لطف اندوز ہوئے، انہوں نے ایک چھکے اور 19 چوکوں کی مدد سے 136 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ، 28 سالہ بابر اعظم کیریئر کا 42 واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں اور اب تک 76 اننگز میں 3258 رنز بنا چکے ہیں جس میں 8 سنچریاں اور 23 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 03/12/2022 - 18:25:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :