راولپنڈی سٹیڈیم میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران بیٹنگ کے دو نئے ریکارڈ بن گئے

ہفتہ 3 دسمبر 2022 18:25

راولپنڈی سٹیڈیم میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران بیٹنگ کے دو نئے ریکارڈ بن گئے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2022ء) راولپنڈی سٹیڈیم میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران بیٹنگ کے دو نئے ریکارڈ بن گئے، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار دونوں ٹیموں کے اوپنرز نے پہلی اننگز میں سنچریاں سکور کیں، ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کے زیک کرالی اور بین ڈکٹ جبکہ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے سنچریاں بنائیں، اس کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار دونوں ٹیموں کے اوپنرز نے پہلی اننگز میں 200 سے زائد رنز کا آغاز فراہم کیا، انگلش اوپنرز نے233 جبکہ پاکستانی اوپنرز نے 225 رنز کی شراکت قائم کی۔
وقت اشاعت : 03/12/2022 - 18:25:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :