پاکستان ویمنزفٹ بال ٹیم کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول جاری کر دیا گیا

ہفتہ 3 دسمبر 2022 19:07

پاکستان ویمنزفٹ بال ٹیم کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول جاری کر دیا گیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2022ء) پاکستان ویمنز فٹ بال ٹیم کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، قومی ٹیم 11 سے 19 جنوری تک 4 ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی جبکہ دیگر تین ٹیموں میں میزبان سعودی عرب، ماریشس اور کموروس شامل ہیں، پی ایف ایف کے مطابق قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا اعلان جلد کیا جائے گا، یاد رہے کہ پاکستان فٹ بال ہائوس کا چارج فیفا کی نامزد نارملائزیشن کمیٹی کو سپرد کئے جانے کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم کی یہ دوسری انٹرنیشنل مصروفیت ہوگی، اس سے قبل گرین شرٹس نے 8 سالہ تعطل کے بعد ساف چیمپئن شپ میں شرکت کی تھی، نیپال میں ہونے والے اس ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے مالدیپ کو 7-0 سے شکست دے کر روشن مستقبل کی نوید سنائی تھی، پاکستان کی فیفا ویمنز رینکنگ میں بھی واپسی ہو چکی ہے اور وہ اس وقت ٹیم 160ویں نمبر پر ہے۔

وقت اشاعت : 03/12/2022 - 19:07:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :