13ویں ونٹیج کلاسک کار ریلی تاریخی خیبرپاس سے ہوتی ہوئے لنڈی کوتل پہنچ گئی

ہفتہ 3 دسمبر 2022 19:00

13ویں ونٹیج کلاسک کار ریلی تاریخی خیبرپاس سے ہوتی ہوئے لنڈی کوتل پہنچ گئی
پشاور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3دسمبر۔2022ء) 13ویں ونٹیج اور کلاسک کار ریلی قلعہ بالا حصار پشاور میں نمائش کے بعد تاریخی خیبر پاس سے ہوتے ہوئے مچنی پوسٹ اور خیبر رائفلز میس لنڈی کوتل پہنچی خیبر پختونخواہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز, لینڈ روور اور سیکیورٹی فورسز کے تعاون سے 13ویں ونٹیج اور کلاسک کار ریلی صوابی، پشاور اور خیبر ڈسٹرکٹ میں 2 سے 4 دسمبر 2022 تک منعقد کی جا رہی ہے۔

ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی کا 13واں ایڈیشن 2 دسمبر کو براستہ صوابی پشاور پہنچا۔ آج ریلی فورٹ بالاحصار پشاور پہنچی جس میں شامل ونٹیج اور کلاسک کاروں کی نمائش ہوئ. قلعہ بالاحصار سے کار ریلی باب خیبر سے ہوتی ہوئ تاریخی خیبر پاس اور مچنی پوسٹ پہنچی جہاں شرکاء کو خیبر پاس اور طورخم بارڈر کی تاریخی اہمیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)


 مچنی پوسٹ پر کاروں کی نمائش کے بعد ریلی خیبر رائفلز آفیسرز میس پہنچی جہاں پر شرکاء نے روایتی خٹک، محسود، چترالی اور دیگر مقامی رقص کا مظاہرہ دیکھا۔

اس موقع پر منتظمین کا کہنا تھا کہ ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی کا انعقاد ہر سال پشاور اور خیبر میں کیا جاتا ہے. جس میں پاکستان بھر سے کاروں کے شوقین بڑے جوش و خروش سے حصہ لیتے ہیں جو اس بات کی عکاس ہے کہ قبائلی اضلاع پرامن ہیں اور یہاں کی عوام مہمان نواز ہے. آخری دن 4 دسمبر 2022 کو پشاور سروسز کلب میں عظیم الشان کار ڈسپلے شو کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس کے بعد ریلی کا اختتام ہو جائے گا. ونٹیج اور کلاسک کار ریلی کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے جہاں ونٹیج اور کلاسک کاروں کے مالکان کو پشاور اور ضلع خیبر کی سڑکوں پر اپنی گاڑیاں چلانے کا منفرد موقع ملتا ہے۔ ان کاروں میں 1930 سے ​​1970 تک کی مرسڈیز، فورڈ، شیورلیٹ، بوئک، منی اور ووکس ویگن شامل ہیں.
وقت اشاعت : 03/12/2022 - 19:00:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :