مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں بائولر زمیچ جتوا سکتے ہیں ‘اینڈریو ٹائی

ٹی ٹین فارمیٹ بیٹرز ،بائولرز دونوں کا فیورٹ ،تمام ٹیمیں بہتر کھیل کا مظاہر ہ کر رہی ہیں

ہفتہ 3 دسمبر 2022 22:22

ابوظبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) آسٹریلوی کرکٹراینڈ ریو ٹائی نے کہا ہے کہ ٹی ٹین تیز ترین فارمیٹ سمجھا جاتا ہے اور بہت سے کھلاڑی اسے بیٹر فیورٹ کہتے ہیں لیکن میر ے خیال میں یہ فارمیٹ بیٹرز اور بائولرز دونوں کا فیورٹ ہے ۔ابوظبی میں جاری ٹی ٹین ٹورنمنٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو اینڈریو ٹائی نے کہا کہ ٹی ٹین فارمیٹ میں بلے بازوں کی ترجیح زیادہ سے زیادہ رنز بنانا ہوتے ہیں لیکن گیند باز کا کام بہترین گیند بازی سے بلے بازوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا اور زیادہ سے زیادہ وکٹس کا حصول ہوتا ہے کیونکہ بہترین گیند بازی مد مقابل ٹیم کاا سکوز کم رکھنے میں معاونت کرتی ہے اور اس سے اپنی ٹیم کی پوزیشن بھی مستحکم رہتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح یہی ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ وکٹس حاصل کی جائیں تاکہ مخالف ٹیم ہمارے زیر اثر رہے اور جیت کے لئے آسان ہدف ملے اور میں اس حکمت عملی سے اب تک کافی کامیابی حاصل کر چکا ہوں میں جانتا ہوں کے ایک بائولر کو کم سے کم بائونڈریز اور زیادہ ڈاٹ بال کروانا بہت اہم ہے ۔

(جاری ہے)

ابوظبی ٹی ٹین کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں اینڈریو ٹائی نے کہا کہ یہ فارمیٹ بیٹرز اور بائولرز دونوں کا فیورٹ ہے اور اس وقت تک تمام ٹیمیں بہتر کھیل کا مظاہر ہ کر رہی ہیں ۔ہماری کوشش ہے کہ ٹیم ابوظبی فائنل میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو واضح رہے کہ ابوظبی ٹی ٹین کا فاینل چار دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔
وقت اشاعت : 03/12/2022 - 22:22:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :