خواہش ہے پاکستان کے لئے کھیلوں ‘ اعظم خان

نئے اور مختلف انداز کے باولرز کو کھیل کر مزہ آتا ہے ‘نیو یار اک اسٹرائیکرز کے بلے باز کی گفتگو

ہفتہ 3 دسمبر 2022 22:22

ابوظبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) ابوظہبی میں ٹی ٹین لیگ کھیلنے والے پاکستانی بلے باز اعظم خان نے کہا ہے کہ نئے اور مختلف انداز کے باولرز کو کھیل کر مزہ آتا ہے اور میری اولین ترجیح ان باولرز کے خلاف رنز بنانا ہوتی ہے جو مشکل ہوں مجھے اچھے بائولنگ اٹیک میں اپنی قابلیت منوانا پسند ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ابوظہبی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

دنیا بھر میں کھیلی جانے والی لیگوں میں نمایاں پاکستان بلے باز اعظم خان اس وقت ابوظہبی میں جاری ٹی ٹین لیگ میں ٹیم نیو یار اک اسٹرائیکرز کے اسکواڈ میں شامل ہیں اور اپنی بہترین پرفارمنس سے نمایاں ہیں ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر گیند پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے تاکہ کوئی بھی گیند ضائع کئے بغیر اسکور بنائوں، ٹی ٹین فارمیٹ ایک بھی ڈاٹ بال کا متحمل نہیں ہے قومی ٹیم میں سلیکشن کے حوالے سے کئے گئے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں اعظم خان نے کہا کہ میں اس وقت دنیا بھر میں کھیل رہا ہوں اوراپنے کھیل سے کافی مطمئن ہوں قومی ٹیم میں سلیکٹرز کی مرضی ہوتی ہے جسے چاہے سلیکٹ کریں اور میری خواہش ہمیشہ سے یہی رہی کہ میں اپنی قومی ٹیم میں کھیلوں اور پاکستان کی نمائندگی کروں جب بھی مجھے ٹیم میں سلیکٹ کیا گیا میری کوشش ہوئی گی کہ اچھا پرفارم کروں ۔

معین خان کے حوالے سے کئے گئے ایک سوال میں پاکستانی بلے باز کا کہنا تھا کہ میرے والد میرے سب سے بڑے مینٹور ہیں اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا اور مسلسل سیکھ رہا ہوں کیونکہ ہم جب بھی مل کر کٹ میچ دیکھتے ہیں تو وہ ہمیشہ میری رہنمائی کرتے ہیں جس سے میرے کھیل میں دن بدن بہتری ہو رہی ہے یقین مانیں تو میری زندگی میں ان کا بہت عمل دخل ہے ۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ کے بارے میں محمد اعظم نے کہا کہ اصل کرکٹ تو ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کرکٹ ہے ٹی ٹین تو ایک انٹرٹینمنٹ ہے جسے کھیلتے ہوئے میرے سمیت تمام کھلاڑی انجوائے کرتے ہیں ۔

واضح رہے کہ محمد اعظم نیویارک اسڑائیکرز کی جانب سے کھیل رہے ہیں اور یہ ٹیم پہلی بار ابوظبی ٹی ٹین میں کھیل رہی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ہے ابوظبی ٹی ٹین کا فائنل زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 03/12/2022 - 22:22:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :