فیفا ورلڈکپ فائنل 16 مرحلے کا آغاز، امریکا کی ٹورنامنٹ سے چھٹی

ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل مرحلے میں نیدرلینڈ نے امریکا کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 دسمبر 2022 22:44

فیفا ورلڈکپ فائنل 16 مرحلے کا آغاز، امریکا کی ٹورنامنٹ سے چھٹی
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 دسمبر2022ء) فیفا ورلڈکپ فائنل 16 مرحلے کا آغاز، امریکا کی ٹورنامنٹ سے چھٹی، ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل مرحلے میں نیدرلینڈ نے امریکا کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔ طر کے خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے دوران نیدر لینڈ نے شروع سے ہے جارحانہ انداز اپنایا اور میچ کے 10 ویں منٹ میں ڈچ ٹیم کیلئے میمفس ڈیپے نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

(جاری ہے)

میچ کے پہلے ہاف کے اضافی منٹ میں نیدر لینڈ کے ڈیلے بلائنڈ نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری مزید بڑھا دی۔ دوسرے ہاف میں امریکا کی جانب سے گول کیا گیا، تاہم میچ کے 81 ویں منٹ میں نیدر لینڈ نے تیسرا گول کر کے امریکا کے حوصلے مکمل طور پر پست کر دیے۔ نیدر لینڈ کی جانب سے 81 ویں منٹ میں حاصل کی گئی برتری میچ کے اختتام تک جاری رہی، جس کے نتیجے میں نیدرلینڈ فیفا ورلڈکپ 2022 کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔
وقت اشاعت : 03/12/2022 - 22:44:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :