کراچی کے علاقے ملیر میں بھی فٹبال فینز نے سماں باندھ دیا، گلیاں محلے جھنڈوسے سج گئے

اتوار 4 دسمبر 2022 10:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2022ء) کراچی کے علاقے ملیر میں بھی فٹبال فینز نے سماں باندھ دیا،گلیاں اور محلے جھنڈوں سے سج گئے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستان کی براہ راست نمائندگی تو نہیں تاہم فینز کا جوش آسمان کو چھو نے لگا۔

(جاری ہے)

گلی گلی من پسند ممالک کے جھنڈوں سے سج گئی۔ گلیاں پینٹنگز اور ٹیموں کے جھنڈوں سے سجا دی گئیں۔پاکستان میں برازیل کی ٹیم کو بھرپور سپورٹ حاصل ہے، گلی کی دیواروں پر اسٹار فٹ بالرز کی تصاویر آویزاں ہیں۔ کوئی نیمار کا دیوانہ، کوئی میسی اور رونالڈو کے گن گانے لگا ۔
وقت اشاعت : 04/12/2022 - 10:55:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :