فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ (آج)سے شروع ہوگی

اتوار 4 دسمبر 2022 10:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2022ء) اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 35ویں فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ پیر سے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی جو 11دسمبر تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں مرد اورخواتین، بوائز انڈر 18اور بوائز اینڈ گرلز انڈر 12 کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

ایونٹ میں ملک کے نامور کھلاڑی عقیل خان، محمد شعیب، مزمل مرتضی، محمد عابد اور بہت سے قومی کھلاڑی اور پی ٹی ایف سے منسلک تمام یونٹس آرمی، نیوی، ایئر فورس، واپڈا، ریلوے، ایچ ای سی، ایس این جی پی ایل، پی او ایف واہ، پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 04/12/2022 - 10:55:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :