ساتویں پی ٹی بی ایف ٹین پن باؤلنگ رینکنگ چیمپئن شپ کی سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کو میزبانی مل گئی

اتوار 4 دسمبر 2022 10:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2022ء) ساتویں پی ٹی بی ایف ٹین پن باؤلنگ رینکنگ چیمپئن شپ کی سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کو میزبانی مل گئی ہے۔ گزشتہ روز سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے صدر علیم آغا نے بتایاکہ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجازالرحمان نے ساتویں پی ٹی بی ایف ٹین پن باؤلنگ رینکنگ چیمپئن شپ کی میزبانی سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کو دینے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن ایونٹ کو منعقد کروانے کی بھر تیاریاں کر رہی ہے اور ساتویں پی ٹی بی ایف ٹین پن باؤلنگ رینکنگ چیمپئن شپ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے 25 دسمبر سے کراچی سے شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مر اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔

چیمپیئن شپ میں 8 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مردوں کے سنگلز، ڈبلز، ٹیم ایونٹ، خواتین سنگلز، ایمچور،ڈیف، انٹ سکول اور انٹر یونیورسٹی کے مقابلے شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کے لئے رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے اور ایونٹ میں شرکت کی خواہش مند کھلاڑی 20 دسمبر تک رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب 30 دسمبر کو ہوگی جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 04/12/2022 - 10:55:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :