5ویں کک باکسنگ چیمپئن شپ کا افتتاح

اتوار 4 دسمبر 2022 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2022ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے 5ویں کک باکسنگ چیمپئن شپ جمنازیم ہال نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہو گئی ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا ،چیمپئن شپ میں ملک کے تمام صوبوں ،واپڈا ریلوے اور پولیس کی ٹیمیں شریک ہیں۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ 5ویں کک باکسنگ چیمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،چیمپئن شپ جیتنے والے کھلاڑی انٹرنیشنل ایونٹ میں بھی ملک کا نام روشن کریں گے،سپورٹس بورڈ پنجاب تمام کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کررہا ہے۔

انہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے۔
وقت اشاعت : 04/12/2022 - 19:00:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :