ٹیسٹ کے آخری روز ہمارے بائولر مزید دباؤ بڑھاکر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے ، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ

اتوار 4 دسمبر 2022 19:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2022ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ پال کولنگ ووڈ نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم دباؤ میں ہے، ٹیسٹ کے آخری روز ہمارے بائولر مزید دباؤ بڑھائیں گے اور میچ جیتنے کی کوشش کریں گے ، گزشتہ روز راولپنڈی سٹیڈیم میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کا آخری روز سب کی توجہ کا مرکز ہے، ہم میچ کو نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حریف ٹیم دباؤ میں کھیل رہی ہے، کوشش ہو گی دباؤ مزید بڑھایا جائے اور پاکستانی بیٹرز کو جلد آئوٹ کیا جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کنڈیشنر کافی مختلف ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں پچ کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، ایک سوال کے جواب میں کولنگ ووڈ نے کہا کہ میچ کوئی بھی ٹیم جیت سکتی ہے، شکست کی صورت میں انگلینڈ کی ٹیم پر پریشر ہو گا، انہوں نے کہا کہ پاکستانی شائقین بہت پرجوش ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان آئے ہیں، پاکستان آ کر تمام کھلاڑی بہت خوش ہیں اور کھیل کر خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 04/12/2022 - 19:50:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :