دکن گلیڈی ائیٹرز دوسری بارابوظبی ٹی ٹین کی ٹرافی جیت لی ، نیو یارک اسٹرائیکرز کو 37 رنز سے شکست

اتوار 4 دسمبر 2022 22:20

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2022ء) دکن گلیڈی ائیٹرز دوسری بارابوظہبی ٹی ٹین کی ٹرافی جیت لی ، نیو یارک اسٹرائیکرز کو 37 رنز سے شکست سے سامنا کرنا پڑا۔ اتوار کو یہاں جاری تفصیلات کے مطابق زید کرکٹ اسٹیڈیم میں ابوظہبی ٹی ٹین کا فائنل نیو یارک اسٹرائیکرز اور دیکن گلیڈی ائیٹرزکے درمیان کھیلا گیا۔ ناردن وارئیرز نے 37رنز سے نیو یارک اسٹرائیکرز کو شکست دے کے ابوظہبی ٹی ٹین کا فائنل جیت لیا۔

نیو یارک اسٹرائیکرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن دکن گلیڈی ائیٹرز نے بلے بازوں نے بہترین بلے بازی سے مقررہ اوورز میں چار وکٹس کے نقصان پر 128 رنز کی انگز کھیلی۔ دکن گلیڈی ائیٹرز کی طرف سے ڈیوڈ وائز نے 18 گیندوں پر چار چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ نیکولس پوران نے 23گیندوں پر 40جبکہ سریس رائنا نے 5گیندوں پر 7رنز ، ٹام کوہلر نے 7 گیندوں پر 11 اور آندرے ریسل نے 8 گیندوں پر 9 رنز بنائے ۔

نیویارک اسٹرائیکرز کے عقیل حسین نے 2 اور وہاب ریاض اور کیرون پولارڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ نیو یار ک اسٹرائیکرز کی ٹیم کا آغاز زیادہ متاثر کن ثابت نا ہوا اور انہوں ابتدا میں ہی اہم وکٹس گنوا دیں۔ نیو یارک اسٹرائیکرز کی طرف سب سے زیادہ کیرون پولارڈ نے 15گیندوں پر 30رنز بنائے۔ ان کے علاوہ جارڈن تھامسن نے 17 گیندوں پر 22 ، اعظم خان نے 8 گیندوں پر 16 ، اسٹرلنگ نے 3گیندوں پر 6، راشد خان نے 5 گیندوں پر 8، عقیل حسین نے6 گیندوں پر 9رنز بنائے جبکہ محمد وسیم اور آئن مورگن بغیرکوئی رن بنائے آوٹ ہو گئے ۔

دکن گلیڈی ائیٹرز کی طرف سے جوش لٹل اور محمد حسنین نےبالترتیب دو دو جبکہ ظہیر خان نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔ گزشتہ برس کی فاتح دکن گلیڈی ائیٹرز کی ٹیم دوسری بار ابوظہبی ٹی ٹین کا تاج حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔
وقت اشاعت : 04/12/2022 - 22:20:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :