ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ، بلاسٹرز اور چیلنجرز نے کامیابی حاصل کر لی

پیر 5 دسمبر 2022 17:42

ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ، بلاسٹرز اور چیلنجرز نے کامیابی حاصل کر لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2022ء) ایل سی سی اے گراونڈ میں ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں بلاسٹرز نے ڈائنا مائٹس کو پانچ رنز سے شکست دے دی۔ ڈائنا مائٹس نے ٹاس جیت کر بلاسٹرز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کے 48گیندوں پر 60رنز کی بدولت بلاسٹرز نے سات وکٹوں کے نقصان پر 136رنز بنائے ۔

بسمہ معروف کی اننگز میں 8 چوکے شامل تھے، اوپننگ بیٹر شوال ذوالفقار نے 21رنز تین چوکوں کی مدد سے بنائے ۔ ڈائنامائٹس کی کپتان ام ہانی نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں ڈائنامائٹس کی ٹیم 20اوورز میں تین وکٹوں پر 131رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ ناہیدہ خان نے 4چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 60گیندوں پر 70رنز بنائے جبکہ ندا ڈار نے 38رنز بنائے ، بسمہ معروف پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

(جاری ہے)

لاہور جمخانہ کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں چیلنجرز نے اسٹرائیکرز کو ایک رن سے ہرایا ۔ چیلنجرز نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 115رنز بنائے ۔ ایمن انور 16رنز بنا کر ناٹ آئوٹ جبکہ جویریہ خان نے 16رنز بنائے ۔اسٹرائیکرز کی طرف سے فاطمہ خان نے 16رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ ہدف کے تعاقب میں اسٹرائیکرز کی ٹیم سات وکٹوں پر 114رنز بنا سکی ، نتالیہ پرویز نے 28اور سیدہ عروب شاہ نے 26 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہیں۔ ایمن انور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں ۔
وقت اشاعت : 05/12/2022 - 17:42:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :