راولپنڈی ٹیسٹ ،وکٹ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ناراضگی کا اظہار کیا

ملتان میں بیٹنگ کوچ محمد یوسف وکٹ کی تیاری میں کیوریٹرز کو اپنی رائے سے آگاہ کریں گے

پیر 5 دسمبر 2022 18:48

راولپنڈی ٹیسٹ ،وکٹ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ناراضگی کا اظہار کیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2022ء) راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ناراضگی کا اظہار کیا ، ملتان میں پچ کا جائزہ لینے کیلئے محمد یوسف پہنچ گئے بیٹنگ کوچ محمد یوسف وکٹ کی تیاری میں کیوریٹرز کو اپنی رائے سے آگاہ کریں گے،ترجمان پی سی بی کے مطابق کرکٹ بورڈ ملتان ٹیسٹ کے لیے مقابلے والی، اچھی اور معیاری پچ بنانا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ 9 دسمبر سے شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 05/12/2022 - 18:48:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :