کس کے فین ہیں ، صحافی ……میں نے کرکٹ عمران خان کو دیکھ کر شروع کی، شاہد آفریدی کا جواب

پیر 5 دسمبر 2022 19:00

کس کے فین ہیں ، صحافی ……میں نے کرکٹ عمران خان کو دیکھ کر شروع کی، شاہد آفریدی کا جواب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2022ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ میں نے کرکٹ عمران خان کو دیکھ کر شروع کی۔میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے شاہد آفریدی سے سوال کیا کہ آپ کے لاکھوں فین ہیں آپ کس کے فین ہیں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے کرکٹ عمران خان کو دیکھ کر شروع کی۔

(جاری ہے)

سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات ہمیشہ کرکٹ کی وجہ سے بہتر ہوئے، بھارت کے لوگ پاکستان کو بھارت میں کرکٹ کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی مہمان نوازی ہمارے پٹھانوں کی طرح مشہور ہے، سندھ میں کرکٹ اکیڈمیز بنیں گی تو ٹیلنٹ سامنے آئے گا، سندھ کے بڑوں پر بہت بڑی ذمے داری ہے کہ اسپورٹس کے لیے کام کریں۔انہوںنے کہاکہ سکھر چیمبر آف کامرس سکھر کی تعمیر و ترقی کے لیے اچھا کام کررہی ہے، شاہد آفریدی فائونڈیشن سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہر وقت تیار ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین ابھی تک امداد کے منتظر ہیں۔
وقت اشاعت : 05/12/2022 - 19:00:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :