ہمیں سیکھنا ہو گا کہ ہمیں اسپنرز کے خلاف کیسے بیٹنگ کرنی چاہیے،روہت شرما

پیر 5 دسمبر 2022 19:03

ہمیں سیکھنا ہو گا کہ ہمیں اسپنرز کے خلاف کیسے بیٹنگ کرنی چاہیے،روہت شرما
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2022ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ہمیں سیکھنا ہو گا کہ ہمیں اسپنرز کے خلاف کیسے بیٹنگ کرنی چاہیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق میچ پوسٹ پریس کانفرنس کے دوران روہت شرما نے کہا کہ پچ تھوڑی چیلنجنگ تھی، گیند بہت زیادہ ٹرن کر رہی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ اس کنڈیشن میں کس طرح کھیلنا ہے۔روہت شرما نے کہا کہ ہم ایسے حالات کے عادی ہیں، ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ ان حالات میں اسپنرز کے خلاف کیسے بیٹنگ کی جائے۔بھارتی کپتان نے کہا کہ ہم نے اچھا ٹارگٹ سیٹ نہیں کیا تھا تاہم بولرز نے اچھی گیند بازی کی اور میچ کو اتنا قریب لے گئے۔
وقت اشاعت : 05/12/2022 - 19:03:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :