پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ سیریز ، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے میچ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

پیر 5 دسمبر 2022 19:24

پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ سیریز ، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے میچ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2022ء) پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ سیریز کے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 9 دسمبر کو کھیلے جانیوالے میچ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں،حکومت پنجاب کی ہدایت پر تمام محکمے انتظامات مربوط بنانے کے لئے متحرک ہیں۔ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔

کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام انکلوژرز اور گیٹس کو چمکا دیا گیا ہے اور اسٹیڈیم کی تمام نشستوں اور راہداریوں کودھو دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شائقین کرکٹ کی گاڑیوں کے لئے مجوزہ پارکنگ کی گراونڈ لیولنگ شروع کردی گئی ہے۔دوسری طرف ملتان کرکٹ اسٹیڈیم جانیوالے روٹ پر بھی صفائی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی حق نواز چوہان نے اسٹیڈیم کا دورہ کیااور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کی میزبانی شہر اولیاء کے لئے ایک اعزاز ہے۔حق نواز چوہان نے کہا کہ ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے قومی اور بین الاقوامی ایونٹس کے موقع پر ہمیشہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ میچ کے موقع پر بھی صفائی کے بہترین انتظامات کے ذریعے ماضی کی روایات کو برقرار رکھا جائے گا۔
وقت اشاعت : 05/12/2022 - 19:24:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :