طلباءکی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے نصابی کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں،سید محمد اعزاز الحق

پیر 5 دسمبر 2022 20:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2022ء) اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز کارپوریشن سید محمد اعزاز الحق نے کہا ہے کہ طلباءکی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی نہا یت ضروری ہیں ،جس قوم کے نوجوانوں میں مقابلے کی لگن پیدا ہو جا ئے اُس قوم کوآگے بڑھنے سے کو ئی نہیں روک سکتا۔

(جاری ہے)

اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول حاجی پورہ میں مرکز لیول پر انڈور کھیلوں کے انعقاد کے سلسلہ میں پنجہ آزمائی مقابلے کے موقع پر کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مرکز کارپوریشن کے تمام سکولز ایک ایک ان ڈور کھیل کی میزبانی کریں گے۔ اس سلسلہ میں منعقدہ پنجہ آزمائی مقابلوں میں مرکز کارپوریشن کے تمام سکولز نے شرکت کی ایلمینٹری لیول مقابلہ میں گورنمنٹ ایلمینٹری سکول نیا میانہ پورہ کے محمد سلمان نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پرائمری لیول پر گورنمنٹ پر ائمری سکول حاجی پورہ کے محمد شہباز نے پہلی پوزیشن حاصل کی پنجہ آزمائی کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
وقت اشاعت : 05/12/2022 - 20:10:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :