سوئزرلینڈ کیخلاف میچ سے کرسٹیانو رونالڈو کو باہر کیوں نکال دیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

ٹورنامنٹ کے دوران بدترین کارکردگی دکھانے والا کھلاڑی قرار دیے جانے کے بعد پرتگال کے کپتان کو پری کوارٹر فائنل کیلئے میدان میں نہ اتارنے کا فیصلہ کیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 7 دسمبر 2022 00:37

سوئزرلینڈ کیخلاف میچ سے کرسٹیانو رونالڈو کو باہر کیوں نکال دیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی
دوحہ (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 06 دسمبر 2022) سوئزرلینڈ کیخلاف میچ سے کرسٹیانو رونالڈو کو باہر کیوں نکال دیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنلز کا مرحلہ اختتام کے قریب پہنچ گیا ہے۔ فائنل 16 مرحلے کے سلسلے میں پرتگال اور سوئزرلینڈ کے درمیان اہم ترین میچ کھیلا جا رہا ہے، یہ ٹورنامنٹ کا آخری پری کوارٹر فائنل ہے۔

میچ کے آغاز سے قبل فٹبال شائقین کو اس وقت بڑا دھچکا پہنچا جب یہ اعلان کیا گیا کہ پرتگال کے کپتال کرسٹیانو رونالڈو سوئزرلینڈ کیخلاف پری کوارٹر فائنل کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران بدترین کارکردگی دکھانے والا کھلاڑی قرار دیے جانے کے بعد پرتگال کے کپتان کو پری کوارٹر فائنل کیلئے میدان میں نہ اتارنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ پرتگال کے کوچ کی جانب سے کیا گیا، رونالنڈو کی جگہ گونکالو راموس کو سوئزلینڈ کیخلاف میدان میں اتارا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فٹبال ورلڈکپ کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کرنے والی ایک ویب سائٹ نے کرسٹیانو رونالڈو کو ان کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا جنہوں نے رواں ورلڈکپ کے دوران مایوس کن کارکردگی دکھائی۔

 جبکہ پرتگال کے کپتان اپنے نامناسب رویے کی وجہ سے بھی ناصرف تنقید کی زد میں ہیں، بلکہ ٹیم کے کوچ بھی اس وجہ سے ان سے نالاں ہیں۔ پرتگال کے کوچ نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران رونالڈو کے رویے کے حوالے سے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا، انہوں نے جنوبی کوریا کیخلاف میچ کے دوران پرتگال کے کپتان کے رویے کو غلط قرار دیا۔
وقت اشاعت : 07/12/2022 - 00:37:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :