پاکستان کرکٹ بورڈ اور کے پی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے درمیان حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم بارے معاہدہ طے پا گیا

کرکٹ ٹیم میں زیادہ تر کھلاڑیوں کی تعداد خیبرپختونخوا کے کرکٹرز کی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کے پی میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ،چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین

بدھ 7 دسمبر 2022 22:34

پاکستان کرکٹ بورڈ اور کے پی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے درمیان حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم بارے معاہدہ طے پا گیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2022ء) پاکستان کرکٹ بورڈ اور ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے درمیان حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم کے حوالے معاہدہ طے پا گیا چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل حسنین اور ڈی جی سپورٹس خالد خان نے معاہدے پر دستخط کئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیصل حسنین نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں زیادہ تر کھلاڑیوں کی تعداد خیبرپختونخوا کے کرکٹرز کی ہے جس سے یہ صاف ظاہر ہے کہ کے پی میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے وہ گزشتہ روز دورہ پشاور کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے‘چیف ایگزیکٹو آفیسر پی سی بی فیصل حسنین نے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے احاطے میں واقع حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم اور پھر ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں ہونیوالے کام کوسراہا ‘ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی جنید ضیاء‘ صوبائی سیکرٹری سپورٹس کیپٹن (ر) مشتاق احمد‘ڈی جی سپورٹس خالد خان ‘کے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹوبابر خان‘ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ‘ ایڈمن آفیسر پشاور سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ‘ ایڈمن آفیسر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس شاہ فیصل‘ ڈائریکٹر یوتھ محمد عرفان‘ سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘انہوں نے کہا کہ پشاور میں تین ایم او یو سائن کئے ہیں اس سے کرکٹ کے فروغ و ترقی میں بھرپور مدد ملے گی‘پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کے احاطے میں پی سی بی کی کرکٹ اکیڈمی بھی چلتی رہے گی ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے پی کیساتھ مل کر کرکٹ کے فروغ و ترقی کے لئے کام کریں گے اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام بھی کرائیں گے اس کیساتھ دیگر سرگرمیاں بھی مل کرکریں گے جس کا مقصد صرف اور صرف کرکٹ کا فروغ و ترقی ہے‘ انہوں نے کہا کہ میری تو خواہش ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ پورے پاکستان میں ہو کے پی میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے پراجیکٹ بنانا ہوگا یہاں کے گرائونڈز کے حوالے سے بھی ہمیں بھرپور سپورٹ چاہئے ہوگی‘انہوں نے کہا کہ پشاور کے حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم اور ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیمز کی تیاری سے پشاور میں بھی پی ایس ایل سمیت دیگر انٹرنیشنل میچ باآسانی کرائے جاسکیں گے انہوں نے کہا کہ دونوں سٹیڈیمز کی پی سی بی کی نگرانی میں کام مکمل کئے جائیں گے فلڈ لائٹس سمیت دیگر کاموں کو جلد مکمل کیا جائے گا انہوں کے کہا کہ دونوں سٹیڈیمز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جارہا ہے اور امید ہے کہ اس سے کے پی میں کرکٹ کے فروغ و ترقی میں مزید مدد ملے گی اور یہاں سے مزید اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

وقت اشاعت : 07/12/2022 - 22:34:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :