قطر ورلڈ کپ میں فلسطینیوں کی حمایت کشنرپیس سکیم کی ناکامی کا ثبوت ہے، امریکی میڈیا

بدھ 7 دسمبر 2022 22:53

قطر ورلڈ کپ میں فلسطینیوں کی حمایت کشنرپیس سکیم کی ناکامی کا ثبوت ہے، امریکی میڈیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2022ء) امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پوری عرب دنیا کے شائقین کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی جیرڈ کشنر نے امن سکیم بری طرح ناکام ثابت کردی ہے۔امریکی ویب سائٹ "دی انٹرسیپٹ" نے کہا ہے کہ کشنر، ان کی اہلیہ ایوانکا ٹرمپ اور ان کے اہل خانہ نے ورلڈ کپ کے پہلے رائونڈ میں شرکت کیلئے تین دن کیلئے قطر کا دورہ کیا، ہو سکتا ہے کہ انہوںنے وہاں فلسطین کی حمایت میں نعرے اور نغمے سنے ہوں۔

سائٹ نے زور دے کر کہا کہ اسٹیڈیمز میں جو بڑے بڑے بینرز اٹھائے گئے تھے ان میں فلسطین کی زاد، فلسطینیوں کے لیے جان وتون قربان کرنے کے نعرے درج تھے۔اسرائیلی ٹی وی چینلز آئے روز رپورٹس نشر کرتے ہیں جن میں ورلڈ میں اسرائیل سے نفرت کی بات کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ویب سائٹ نے مزید کہا کہ یہ فلسطین کیلئے قابل ذکر حمایت کی تصدیق کرتا ہے اور امن کے حصول میں کشنر کی غلط فہمی ثابت ہوتی ہے جب ٹرمپ نے کچھ عرب حکمرانوں کو فلسطینیوں کے حقوق کا احترام کیے بغیر اسرائیل کے ساتھ اقتصادی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کرنے پر آمادہ کیا۔

کشنر نے اپنی یادداشتوں بریکنگ ہسٹری میں دعوی کیا تھا کہ اس نے اسرائیل کیساتھ پانچ اسلامی اکثریتی ممالک (یو اے ای، بحرین، مراکش، سوڈان اور کوسوو)کو معاہدوں پر دستخط کرکے تاریخ کا ایک حقیقی موڑحاصل کیا ہے۔
وقت اشاعت : 07/12/2022 - 22:53:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :