میں اور حارث ان فٹ نہیں بلکہ ہمیں نظر لگ گئی ہے

ہر وقت پاکستان کے لیے حاضر ہیں، یہ جان پاکستان پر قربان، قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کا پیغام

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 8 دسمبر 2022 00:38

میں اور حارث ان فٹ نہیں بلکہ ہمیں نظر لگ گئی ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 07 دسمبر2022ء) میں اور حارث ان فٹ نہیں بلکہ ہمیں نظر لگ گئی ہے۔ ہر وقت پاکستان کے لیے حاضر ہیں، یہ جان پاکستان پر قربان، قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کا پیغام۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ وہ اور حارث رؤف ان فٹ نہیں ہوئے بلکہ انہیں نظر لگ گئی ہے۔ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اور حارث جلد آپ لوگوں گراؤنڈ میں نظر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ تمام میڈیکل پینل کام کر رہا تھا اور وہ میری ڈائٹ کا خیال رکھتے تھے۔ میں نے بہت کم وقت میں ورلڈ کپ کھیلنا تھا، ہم ہر وقت پاکستان کے لیے حاضر ہیں، یہ جان پاکستان پر قربان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ابھی بہت دور ہے، ایک دفعہ ٹائٹل جیتا ہے آگے بھی ہم ہی جیتیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آئی سی سی نے نومبر2022ء کیلئے پلیئرآف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

مردوں کی کیٹیگری میں پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی جبکہ ویمن کیٹیگری میں پاکستان کی سدرہ امین کو شامل کیا گیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کیخلاف سیمی فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر تیسرے نمبر پر نامزد کیا گیا ہے جبکہ پہلے نمبر پر انگلینڈ کے جوز بٹلر اور دوسرے پر انگلینڈ کے ہی عادل رشید کو نامزد کیا گیا۔ پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، انہوں نے چار اوورز میں صرف 24 رنز دے کر فن ایلن اور کین ولیمسن کی اہم وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 08/12/2022 - 00:38:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :