کالج گلبہار نے فرنٹیئر کالج برائے خواتین کوبڑے مارجن سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی جیت لی

جمعہ 9 دسمبر 2022 17:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء) انٹر کالجز باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ سٹی گرلزڈگری کالج گلبہار نے فرنٹیئر کالج برائے خواتین کوبڑے مارجن سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی جیت لی۔ہایئرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام پشاورمیں جاری انٹرکالجزگرلزکھیلوں کے مقابلوں میں گزشتہ روز گورنمنٹ سٹی گرلزڈگری کالج گلبہار اورفرنٹیئرکالج کی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا جس میں سٹی گرلزڈگری کالج گلبہار کی طالبات نے بہترین کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو16-39سکورسے شکست دی،سٹی کالج کی جانب سے ثناء منیر،اسیہ،ملائیکہ اورلائبہ نے اچھا کھیل پیش کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

سٹی کالج گلبہار نے ہینڈبال کے ایونٹ میں بھی فرنٹئیر کالج کوشکست دیکر ان سے چمپئن ٹرافی جیتی ہے،انٹرکالجزکے باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں سٹی گرلزڈگری کالج گلبہار ،فرنٹیئرکالج،گرلزکالج زریاب کالونی ،گرکزکالج نحقی اورگرلزکالج باچا خان کی ٹیمیں شامل تھیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سٹی گرلزڈگری کالج گلبہار کی ڈائریکٹر سپورٹس نجمہ ناز قاضی نے بتایا کہ ان مقابلوں میں سٹی گرلزڈگری کالج کی لڑکیوں نے جس قدرشاندارکھیل پیش کیاانہیں بہت اچھالگااوراللہ کے فضل سے کامیابی ہمارے حصے میں آئی۔انہوں نے کہاکہ باسکٹ بال اورہینڈ بال مقابلوں میں فتح حاصل کرنے والی ٹیموں کے اعزاز میں جلدہی تقریب منعقد کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 09/12/2022 - 17:34:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :