فخراورحارث نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل

دونوں کرکٹرز پاکستان کپ میں شریک ہیں اور اچھا پرفارم کررہے ہیں، دونوں نے آج فٹنس ٹیسٹ کلیئر کیے ہیں، چیف سلیکٹرشاہد آفریدی

جمعہ 30 دسمبر 2022 18:17

فخراورحارث نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2022ء) قومی کرکٹر فخر زمان اور حارث سہیل کو ون ڈے اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں حارث اور فخر کو ممکنہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیے جانے کی تصدیق کی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ دونوں کرکٹرز پاکستان کپ میں شریک ہیں اور اچھا پرفارم کررہے ہیں، دونوں نے آج فٹنس ٹیسٹ کلیئر کیے ہیں، دونوں کرکٹرز کو ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 30/12/2022 - 18:17:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :