آئی سی سی رینکنگ ،بابراعظم سے دوسری پوزیشن چھن گئی

کیوی بیٹر کین ولیمسن ایک درجہ ترقی، امام الحق، سعود شکیل اور سرفراز احمد کی بھی ترقی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 4 جنوری 2023 15:33

آئی سی سی رینکنگ ،بابراعظم سے دوسری پوزیشن چھن گئی
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 جنوری 2023ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، کپتان بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔ آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے مارنس لابوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ ان کے ہم وطن اسٹیو اسمتھ دوسری پوزیشن پر قابض ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں جب کہ جو روٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے۔ دوسری جانب پاکستانی اوپنر امام الحق رینکنگ میں 3 درجے ترقی کے بعد 34 ویں نمبر پر آگئے ہیں جب کہ آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر 17 درجے ترقی کے ساتھ 14 ویں نمبر پر قبضہ جمالیا ہے۔ سعود شکیل نے 8 درجے ترقی کے بعد 50 ویں پوزیشن سنبھالی ہے۔ آئی سی سی بالنگ رینکنگ میں شاہین آفریدی کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے تاہم پیٹ کمنز پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔ سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی 70 ویں پوزیشن اپنے نام کی ہے۔                                                                                          
وقت اشاعت : 04/01/2023 - 15:33:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :