دفاعی چیمپئن ایچ آئی عثمانیہ گورنمنٹ کالج نے پانچویں سندھ کالج گیمز میں ہاکی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

منگل 24 جنوری 2023 17:09

دفاعی چیمپئن ایچ آئی عثمانیہ گورنمنٹ کالج نے پانچویں سندھ کالج گیمز میں ہاکی ٹائٹل اپنے نام کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2023ء) دفاعی چیمپئن ایچ آئی عثمانیہ گورنمنٹ کالج نے پانچویں سندھ کالج گیمز میں ہاکی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کی زیر نگرانی سندھ کے تمام ریجنز میں شیڈول پانچویں سندھ کالج گیمز 2023میں دفاعی چیمپئن ایچ آئی عثمانیہ گورنمنٹ گرلز کالج نے انٹر کالجیٹ ہاکی ٹورنامنٹ کراچی ریجن کا ٹائیٹل اپنے نام کر لیا۔

کے ایچ اے گرائونڈ میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کا فائنل میچ میں گزشتہ سال کی حریف ٹیموں دفاعی چیمپئن ایچ آئی عثمانیہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ناظم آباد اور گزشتہ سال کی رنرز اپ گورنمنٹ ڈگری کالج گرلز بلاک ایم کے درمیان کھیلاگیا۔ مقررہ وقت پر دونوں ٹیموں کے مابین میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا جس کے بعد فیلڈ جیوری نے شوٹ آئوٹ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

ایچ آئی عثمانیہ گورنمنٹ گرلز کالج ناظم آباد کے گول کیپر کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے فائنل عثمانیہ کالج نے 1-2 سے جیت لیا اور مسلسل دوسرے سال یہ ٹرافی اپنے نام کر لی ۔ٹورنامنٹ میں ایچ آئی عثمانیہ گورنمنٹ گرلز کالج،گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بلک ایف ،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بلاک کے،گورنمنٹ گرلز کالج شاہراہِ لیاقت ،گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج برائے خواتین بلاک 16ایف بی ایریا،اپوا گورنمنٹ کالج برائے خواتین کریم آباد،شہید فلائنگ آفیسر مریم مختار گورنمنٹ گرلز کالج لیاقت آباد، بی اے ایم ایم اورپی ای سی ایچ ایس کالج برائے خواتین نے حصہ لیا ۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق اولمپیئن حنیف خان نے ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ قاسم راجپر اورراشد احمد کھوسو کے ہمراہ کھلاڑیوں میں ونر اور رنرز اپ ٹرافی سمیت دیگر انعامات تقسیم کئے۔کراچی ریجن ہاکی ایونٹ کے سلسلے میں بی اے ایم ایم،پی ا ی سی ایچ ایس کالج برائے خواتین، اپوا گورنمنٹ کالج برائے خواتین کریم آباد، گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج برائے خواتین بلاک 16 ایف بی ایریااورشہید فلائنگ آفیسر مریم مختار گورنمنٹ گرلز کالج لیاقت آبادنے میزبانی کے فرائض انجام دئیے۔
وقت اشاعت : 24/01/2023 - 17:09:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :