آل پاکستان انٹریونیورسٹی ویمن ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد کیلئے کمیٹیوں کا اعلان

منگل 24 جنوری 2023 22:06

آل پاکستان انٹریونیورسٹی ویمن ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد کیلئے کمیٹیوں کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2023ء) 39ویں ایچ ای سی آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن ہاکی چیمپئن شپ 2022-23ء کے شاندار انعقاد کے لئے متعدد کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ایچ ای سی کے اشتراک سے سر سید یونیورسٹی کی میزبانی میں شیڈول اس میگا ویمن ہاکی ایونٹ کا اانعقاد 27جنوری سے کیا جا رہا ہے۔اس ضمن میں سر سید یونیورسٹی کے ڈائریکٹراسپورٹس اور ایچ ای سی آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن ہاکی چیمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکریٹری انٹر نیشنل مبشر مختار نے بتایا کہ یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار اور وائس چانسلرولی الدین کی ہدایات کی روشنی میں سر سید یونیورسٹی کے رجسٹرار کموڈور (ر)سید سرفراز علی نے متعدد کمیٹیوں کا اعلان کر دیا ہے جو کہ ایونٹ کے دوران ذمہ داریاں نبھائیں گی۔

(جاری ہے)

آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین زبیر حمیدی،آرگنائزنگ سیکریٹری انٹر نیشنل مبشر مختار،ڈپٹی آرگنائزنگ سیکریٹری نعمان الدین جبکہ ممبران میں صغیر حسین،ارشد صدیقی،آصف ظہیر،نور بخش،جاوید اقبال،طارق خان اور جنید اسلم شامل ہیں۔ٹیکنیکل کمیٹی میں گلفراز احمد خان ٹورنامنٹ ڈائرکٹر اورجاوید اقبال بیگ امپائر منیجرہونگے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز میں راجا انور کمال،چوہدری تنویر ارشد،نصرت حسین،عظمت پاشا،طلعت محمود،ایم ندیم،زاہد محمود،عاصم خان،اسد ظہیر،حسن عسکری،ام حبیبہ اور کشمالہ شامل ہیں۔

چیمپئن شپ میں امپائرنگ کے فرائض اصغر،عرفان طاہر،شہباز،تکریم افتخار،غفران بخاری،ندیم سعید اور فہد انجام دیں گے جبکہ میڈیا کمیٹی میں حامد دکنی،عقیل،عمران اور عادل زمان کو شامل کیا گیا ہے۔ٹرانسپورٹ کمیٹی میں حفظ الرحمان اور عدنان معین فرائض انجام دیں گے۔میڈیکل کمیٹی ڈاکٹر اویس،محسن اور وسیم پر مشتمل ہوگی۔ ایونٹ کے میچز اولمپئن اصلاح الدین اینڈ ڈاکٹر ایم اے شاہ ہاکی اکیڈمی کراچی اورکے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 24/01/2023 - 22:06:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :