ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار، کوہلی کی تنزلی

قومی ٹیم کے کپتان 887 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ،بولنگ میں بھارت کے محمد سراج نے ٹرینٹ بولٹ سے پہلی پوزیشن چھین لی ، شاہین آفریدی کا 8واں نمبر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 25 جنوری 2023 13:54

ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار، کوہلی کی تنزلی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2023ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کی بیٹرز میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 887 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر بالترتیب رسی وین ڈر ڈوسن اور کوئنٹن ڈی کوک موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور پاکستان کے امام الحق بھی بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں جب کہ بھارت کے شبھمن گِل دو درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں اور ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلےگئے ہیں۔ سٹیو سمتھ بھی ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں جب کہ روہت شرما دو درجے ترقی کے بعد نویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ سے پہلی پوزیشن چھین کر نمبر ون بولر بن گئے ہیں جب کہ ٹرینٹ بولٹ تیسرے نمبر پر چلےگئے ہیں۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا رینکنگ میں دوسرا نمبر ہے جب کہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی رینکنگ میں 8 ویں نمبر پر ہیں۔ ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے جب کہ افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور بنگلا دیش کے مہدی حسن تیسرے اور افغانستان کے راشد خان چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 25/01/2023 - 13:54:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :