بابر اعظم نے ٹریننگ کا آغاز کردیا

پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے شروع ہوگا

بدھ 25 جنوری 2023 16:42

بابر اعظم نے ٹریننگ کا آغاز کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2023ء) قومی مینز کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی)میں ٹریننگ کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

بابر اعظم نے تین گھنٹے کے ٹریننگ سیشن میں بیٹنگ پریکٹس کی۔بابر اعظم نے این ایچ پی سی کے کوچز اور انفرادی ٹرینر کے ہمراہ پریکٹس کی۔واضح رہے کہ بابر اعظم پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان ہیں۔پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 25/01/2023 - 16:42:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :