نوواک جوکووچ نے زیادہ سیمی فائنل کھیلنے کی دوڑ میں رافیل نڈال کو پیچھے چھوڑ دیا

بدھ 25 جنوری 2023 20:35

نوواک جوکووچ نے زیادہ سیمی فائنل کھیلنے کی دوڑ میں رافیل نڈال کو پیچھے چھوڑ دیا
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2023ء) سربیا کے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرکے سپین کے رافیل نڈال کو پیچھے چھوڑ دیا۔ جوکووچ اپنے 178ویں اے ٹی پی سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں جبکہ رافیل نڈال نے 177 سیمی فائنلز کھیلے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ نمبر 5 نوواک جوکوچ سب سے زیادہ سیمی فائنل کھیلنے والوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز سابق امریکی ٹینس سٹار جمی کونرز کے پاس ہے جنہوں نے 243 سیمی فائنلز کھیلے۔ سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر 211 سیمی فائنلز کے ساتھ دوسرے اور جمہوریہ چیک کے ایوان لنڈل 189 کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں جبکہ رافیل نڈال 177 اے ٹی پی سیمی فائنلز کھیل چکے ہیں۔ نوواک جوکووچ سپینش ٹینس سٹار رافیل نڈال کا 22 گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے کا ورلڈ ریکارڈ برابر کرنے کے لئے دو میچوں کی دوری پر ہیں۔ جوکووچ نے ابھی تک 21 اور سابق ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے 20 گرینڈ سلام ٹائٹل جیت رکھے ہیں۔
وقت اشاعت : 25/01/2023 - 20:35:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :