ڈبلیو ٹی اے لیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 28 جنوری سے فرانس میں شروع ہوگا

جمعرات 26 جنوری 2023 16:33

ڈبلیو ٹی اے لیون  اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 28 جنوری سے فرانس  میں شروع ہوگا
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2023ء) ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) کے زیر اہتمامڈبلیو ٹی اے لیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا چوتھا ایڈیشن 28 جنوری سے فرانس میں شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز اور ویمنز ڈبلزمقابلے ہوں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ انڈور ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں چینی ٹینس کھلاڑی شوائی ژینگ اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی جبکہ جرمنی لورا سیگمنڈ اور ان کی جوڑی دار روسی ٹینس کھلاڑی ویرازوونا ریوا ڈبلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے کوشاں ہوں گی۔ٹورنامنٹ 5 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔\932
وقت اشاعت : 26/01/2023 - 16:33:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :