یوکرین کے سفیر کی نواک جوکووچ کے والد پر تنقید

جمعرات 26 جنوری 2023 17:09

یوکرین کے سفیر کی نواک جوکووچ کے والد پر تنقید
کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2023ء) یوکرین کے سفیر سربیا کے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کے والد پربرس پڑے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نواک جوکووچ آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ،ان کے والد کی روس کا جھنڈا اٹھائے شائقین کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آئی گئیں۔رپورٹس کے مطابق میچ کے بعد میلبرن میں اسٹیڈیم کے قریب شائقین کے ایک گروپ نے روس کے جھنڈے لہرائے جس پر صدر پیوٹن کی تصویر بھی لگی تھی جبکہ کچھ لوگوں نے روس کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ایک ویڈیو میں نواک جوکووچ کے والد کو روس کا جھنڈا اٹھائے شخص کے ساتھ دکھایا گیا۔ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا کہ ٹینس اسٹار کے والد نے ایک سیاسی بیان دیا ہے اس حوالے سے سربیا کے صحافیوں نے تصدیق کی کہ ویڈیو میں جس شخص کو دکھایا گیا وہ نواک جوکووچ کے والد ہیں جبکہ میلبرن کے اخبار نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ انہوں نے روس کی حمایت میں نعرہ بھی لگایا۔بعد ازاں یوکرینی سفیر نے سوشل میڈیا پر اسے بیعزتی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یہ شرمناک واقعہ تھا۔
وقت اشاعت : 26/01/2023 - 17:09:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :