رونالڈو کے بعد میسی کی بھی سعودی عرب جانے کی خبریں گردش کرنے لگیں

جمعرات 26 جنوری 2023 20:10

رونالڈو کے بعد میسی کی بھی سعودی عرب جانے کی خبریں گردش کرنے لگیں
بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2023ء) ارجنٹینا کو تیسری بار عالمی چیمپئین بنوانے والے اسٹار فٹبالر لیونل میسی مبینہ طور پر پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کلب سے معاہدے بڑھانے کی پیشکش کو مسترد کردیا تاہم اس دوران سعودی عرب جانے کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کے کپتان لیونل کی جرمن کلب سے نئے معاہدے کی توقع کی جارہی تھی لیکن 35 سالہ فٹبالر نے اپنا ذہن بدل لیا ہے اور رواں سیزن نیا کلب جوائن کرسکتے ہیں۔

میسی کی پیرس سینٹ جرمن کلب میں رہنے سے ہچکچاہٹ نے سعودی فٹبالر فیڈریشن کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا ہے، جس نے پہلے ہی ارجنٹائن کے عظیم حریف کرسٹیانو رونالڈو کو النصر کلب میں لا کر دنیا کو دنگ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی فٹبال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ابراہیم الکاسم نے کہا کہ وہ ارجنٹائن کے آئیکون پلئیر کو ملک میں خوش ا?مدید کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم لیونل میسی کی ممکنہ آمد کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ہیں تاہم عظیم فٹبالر کو ایک دن ڈومیسٹک لیگ میں شامل کرنا چاہیں گے۔

ابراہیم الکاسم نے کہا کہ یقیناً ہم رونالڈو اور میسی کو ایک ہی لیگ میں دوبارہ دیکھنا چاہیں گے لیکن اس حوالے کوئی بات قبل از وقت ہوگی۔ یورپی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رونالڈو کے نئے کلب النصر کے روایتی حریف الحلال بارسلونا کے سابق کھلاڑی کو سائن کرنے کی کوشش کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ لیونل میسی کے ا?پشنز بھی خالی نہیں ہیں، انکے سابق کلب بارسلونا، مانچسٹر سٹی اور یہاں تک کہ امریکی کلب انٹر میامی بھی فٹبالر کو اپنے ساتھ منسلک کرنے خواہشمند ہے۔ فٹبال کے شائقین اب یہ دیکھنے کے لیے بے صبری سے انتظار کررہے ہیں کہ میسی یورپی کلبز میں رہتے ہیں یا سعودی عرب میں نیا سفر شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 26/01/2023 - 20:10:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :