نیشنل جونیئر رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 30 جنوری سے شروع ہوگا

جمعہ 27 جنوری 2023 12:10

نیشنل جونیئر رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 30 جنوری سے شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2023ء) پنجاب لانگ ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ملت ٹریکٹر نیشنل جونیئر رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 30 جنوری سے باغ جناح ٹینس کورٹ لاہور میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر رشید ملک نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جونیئر کیٹگریز کے مقابلوں میں 18 سنگلز اینڈ ڈبلز، انڈر 16 سنگلز اینڈ ڈبلز،انڈر 14 سنگلز اینڈ ڈبلز، انڈر 12 سنگلز اینڈ ڈبلز، 45 پلس سنگلز اینڈ ڈبلز،55 پلس سنگلز اینڈ ڈبلز،انڈر 10 سنگلز، انڈر سنگلز اور انڈر 6 سنگلز کے مقابلے شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 4 فروری کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔
وقت اشاعت : 27/01/2023 - 12:10:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :