بابر اعظم میں عظیم کھلاڑی بننے والی تمام صلاحیتیں موجود ہیں : رکی پونٹنگ

بابر تکنیکی طور پر بہترین کرکٹر ، ٹیسٹ میں طویل اننگز کھیلتے ہیں اور ون ڈے میں اننگز پر حاوی رہتے ہیں : سابق آسٹریلوی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 27 جنوری 2023 12:25

بابر اعظم میں عظیم کھلاڑی بننے والی تمام صلاحیتیں موجود ہیں : رکی پونٹنگ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 جنوری 2023ء ) سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کی ہے۔ آسٹریلیا کے 48 سالہ سابق سٹائلش بیٹر اور کپتان رکی پوٹنگ نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر تکنیکی طور پر ایک بہترین کرکٹر ہیں، بابر اعظم اسپن اور فاسٹ بولنگ کو بہترین کھیلتے اور ہر کنڈیشن میں ایڈجسٹ ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم میں وہ تمام صلاحیتیں ہیں جو ایک اچھے کھلاڑی کو عظیم پلیئر بناتی ہیں، بابر اعظم دیگر عظیم پلیئرز کی طرح کافی پختہ مزاج کے کھلاڑی ہیں۔ سابق آسٹریلوی کپتان کا مزید کہنا تھا بابر ٹیسٹ میں طویل اننگز کھیلتے ہیں اور ون ڈے میں اننگز پر حاوی رہتے ہیں، ٹیم کی ضرورت کے مطابق ان کے رنز بنانے کی رفتار کا بدلنا بھی زبردست صلاحیت ہے۔

(جاری ہے)

رکی پونٹنگ کا کہنا تھا بابر اعظم کی بہترین کرکٹ کا سامنے آنا ابھی باقی ہے، اکثر بیٹسمین 30 سال کی عمر کے بعد ہی عروج حاصل کرتے ہیں، بابر اعظم جو ابھی کررہے اس میں مزید بہتری ہو گی، مجھے بابر اعظم کو بیٹنگ کرتا دیکھ کافی اچھا لگتا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر کا یہ بھی کہنا تھا بابر کی کپتانی میں بھی وقت کے ساتھ بہتری آئے گی، تجربے کے ساتھ بابر اعظم کپتانی میں وہ مقام حاصل کر لیں گے جو بیٹنگ میں حاصل کیا، بابر اعظم کیریئر کے اختتام پر دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں شمار ہوں گے۔
وقت اشاعت : 27/01/2023 - 12:25:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :