سٹیفانوس سیٹسیپاس پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 27 جنوری 2023 16:09

سٹیفانوس سیٹسیپاس پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس مینز  سنگلز فائنل میں پہنچ گئے
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2023ء) یونان کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر 3 سٹیفانوس سیٹسیپاس اپنی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئےپہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے ۔24 سالہ یونانی ٹینس سٹار نے روسی ٹینس سٹار کیرن خچانوف کو سیمی فائنل میں شکست دی ۔آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ میلبورن کے راڈ لاور ایرینا میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں یونان کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر 3 سٹیفانوس سیٹسیپاس نے سخت مقابلے کے بعد حریف روسی ٹینس سٹار کیرن خچانوف کو 6-7(2-7)،4-6، 7-6(8-6) اور 3-6سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔یوں اس فتح کے بعد یونان کے نامور ٹینس سٹار سٹیفانوس سیٹسیپاس نے پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ۔ سٹیفانوس سیٹسیپاس اور کیرن خچانوف کے درمیان مینز سنگلز سیمی فائنل میچ 3 گھنٹے اور 21 منٹس تک جاری رہا۔ سٹیفانوس سیٹسیپاس کو اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے کے لئے مزید ایک فتح کی ضرورت ہے۔\932
وقت اشاعت : 27/01/2023 - 16:09:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :