آپ نے کیریئر میں جو کچھ حاصل کیا مجھے اس پر فخر ہے، شعیب ملک کا ثانیہ مرزا کو شاندار خراج تحسین

آپ کھیلوں میں موجود خواتین کیلئے ایسی امید تھیں جس کی بہت زیادہ ضرورت ہے، آپ مضبوط رہیں کیوں وہ بہت سارے لوگ آپ سے متاثر ہیں: سابق کرکٹر کا ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 28 جنوری 2023 15:04

آپ نے کیریئر میں جو کچھ حاصل کیا مجھے اس پر فخر ہے، شعیب ملک کا ثانیہ مرزا کو شاندار خراج تحسین
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 جنوری 2023ء ) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو اپنے کیریئر کے اختتام پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ شعیب ملک نے ٹویٹر پر ثانیہ مرزا کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ آپ کھیلوں میں موجود خواتین کیلئے ایسی امید تھیں جس کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ سابق کرکٹر نے مزید لکھا کہ تم (ثانیہ) نے اپنے کیریئر میں جو کامیابیاں حاصل کیں مجھے اس پر بے انتہا فخر ہے۔

(جاری ہے)

شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو کہا کہ وہ مضبوط رہیں کیوں وہ بہت سارے لوگ آپ سے متاثر ہیں۔ سابق سٹار کرکٹر نے اپنی اہلیہ کو ایک ناقابل فراموش کیریئر کے اختتام پر مبارکباد بھی پیش کی۔
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اعلان کیا تھا کہ وہ دبئی ایونٹ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گی۔                                                                                                             
وقت اشاعت : 28/01/2023 - 15:04:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :