بیس بال کپ، پاکستان نے بنگلہ دیشن کو صفر کے مقابلے میں 14 رنز سے شکست دیدی

ہفتہ 28 جنوری 2023 18:56

بیس بال کپ، پاکستان نے بنگلہ دیشن کو صفر کے مقابلے میں 14 رنز سے شکست دیدی
ٍ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2023ء) ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے دوسرے روز تین میچز کھیلے گئے دوسرے روز پہلے میچ میں میزبان پاکستان نے بنگلہ دیشن کو صفر کے مقابلے میں 14 رنز سے شکست دیدی دوسرے میچ میں فلسطین ٹیم نے اپنے پہلے انٹرنیشنل میچ میں نیپال کو ایک کے مقابلے میں 22 رنز سے ہرا دیاتیسرے میچ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا نے انڈیا کو 2 کے مقابلے میں 11 رنز سے شکست دی۔

(جاری ہے)

دوسرے روز مہمان خصوصی پی ایس بی کے سابق ڈی جی ڈاکٹر اخترنواز گنجیرا اور ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام تھیاتوار کو بھی تین میچز کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان، دوسرا میچ انڈیا بمقابلہ نیپال اور تیسرا میچ پاکستان بمقابلہ سری لنکا ہوگا
وقت اشاعت : 28/01/2023 - 18:56:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :