g زلمی ٹی ٹن میڈیا کرکٹ لیگ کاپروقارتقریب میں آغاز

ظ*پشاور زلمی کے ڈائریکٹرکرکٹ سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اکرام نے باضابطہ افتتاح کیا

اتوار 29 جنوری 2023 20:05

qپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2023ء) پشاور پریس کلب کے زیراہتمام زلمی میڈیا کرکٹ لیگ تاریخی اسلامیہ کالج گرائونڈ پشاور میں پروقار تقریب میں شروع ہوگئی جس کا باضاط افتتاح پشاور زلمی کے ڈائریکٹرکرکٹ سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اکرام نے کیا اس موقع پر پشاور پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک ، سینئر صحافی شمیم شاہد ، جنرل سیکرٹری عرفان موسیٰ زئی ، پشاور پریس کلب سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین ظفراقبال، خیبریونین کے جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی سمیت دیگر اہم شخصیات اور کثیر تعداد میں صحافی موجود تھیں ۔

پشاور زلمی کے تعاون سے منعقدہ ٹی ٹن کرکٹ لیگ کے افتتاحی میچ میں مردان زلمی کی ٹیم نے بنوں زلمی ٹیم کو نو وکٹوں سے شکست دی ، مردان زلمی ٹیم کے کپتان یاسر علی ٹاس جیت کر پہلے مخالف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جنہوں نے مقرررہ دس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز بنائے قاری ضیاء الرحمان 38 رنزکے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے ، مردان کی طرف سے افتخار ، عرفان خان ،نے دو دوکھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،جواب میں مردان زلمی کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 8 ویں اوور میں ہدف حاصل کرکے نو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی کپتان یاسر علی نے 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے ۔

(جاری ہے)

لیگ میںدوسرا میچ کوہاٹ زلمی اور خیبر زلمی کے مابین کھیلا گیا خیبرزلمی کے کپتان بلال آفریدی نے ٹاس جیت کر کوہاٹ زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی کوہآٹ نے مقررہ دس اوورز میں چھ وکٹ پر 104 رنز بنائے زاہد امداد 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔جواب میں خیبر زلمی کی ٹیم مقررہ دس اوورز میں 91 رنز ہی بنا سکی جس میں کپتان بلال آفریدی نے سب سے زیادہ 25 رنز بنائے۔

تیسرا میچ زلمی فورس اور ڈی آئی خان زلمی کے مابین کھیلا گیا جس میں ڈی ائی خان زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ دس اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 111 رنز بنائے جس میں ارسلان ٹکر 29 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔جواب میں زلمی فورس کی ٹیم مقررہ دس اوور میں 106 رنز بنا سکی شاہ فیصل 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔آخری میچ میں ملاکنڈ زلمی کی ٹیم نے ایبٹ آباد زلمی کو تین وکٹوں سے شکست دیدی ، ایبٹ آباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں دو وکٹ کے نقصان پر 102 رنز بنائے اوپنررفعت احسان نے ٹورنامنٹ کی پہلی ففٹی سکور کی جواب میں ملاکنڈ زلمی نے 102 رنز کا ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر حاصل کرلا کپتان زوار نے ناقابل شکست 57 رنز بنائے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر پشاور زلمی محمد اکرام نے کہا کہ زلمی نے پہلی مرتبہ ملک بھر میں ٹیلنٹ ہنٹ کے لئے ٹرائلز کا انعقاد کیا جہاں پندرہ سے بیس ہزار تک بچوں نے شرکت کی اور ان میں سے سو ٹیلنٹڈ بچوں کا انتخاب کیا گیا جو کہ اب مختلف ٹیموں کا حصہ ہے اور بہترین کرکٹ کھیل رہے ہیں ان کا کہنا تھا کے پی ایس ایل 8 کے بعد دوبارہ ملک بھر میں ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جہاں زلمی کرکٹ ٹیم ینگ ٹیلنٹ کو سامنے لا رہی ہے وہاں دوسرے سیکٹر پر بھی توجہ دی جارہے ہیں جس میں بہترین پیچز اچھے کوچز اور ویلفئر کے کام بھی شامل ہے جو کہ زلمی فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کیطرح زلمی فاؤنڈیشن نے یورپ اور یو کے میں بھی ٹرائلز اور لیگز کا انعقاد کیا اور وہاں سے بہترین ٹیلنٹ رکھنے والے بچوں کا انتخاب کیا۔ انہوں پی ایس ایل میں زلمی کرکٹ ٹیم کے کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ کوئٹہ میں نمائشی میچ سے آغاز کریں گے اور امید ہے کہ ہماری ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم امید ظاہر کرتے ہے کہ اگلے پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد پشاور میں ہو کیونکہ ابھی حال ہی میں حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم اور ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کے دورے کئے اور ہمیں بتایاگیا کہ جون تک دونوں سٹیڈیم تیار ہوجائیں گے چونکہ یہ زلمی کے ہوم گراؤنڈز ہے اس لئے زلمی اپنی زیادہ تر کرکٹ پشاور میں کھیلے گی پچھلے آٹھ سالوں سے ہماری خواہش رہی کہ پشاور میں میچز کھیلیں کیونکہ یہاں پر زلمی کی سپورٹرز کافی زیادہ ہیاور ہم چاہتے ہیں کہ ہماری سپورٹرز ہیمں اپنی ہی گراؤنڈز میں دیکھیں،چیئر مین زلمی جاوید آفریدی نے بھی اس ضمن میں صوبائی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ جلد ازجلد ان دونوں سٹیڈیمز کی تکمیل کو یقینی بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس پلیئر ہے ان کی فین فالونگ پوری دنیا میں موجود ہے اور اس نے پاکستان کے لئے بہت بڑا نام کمایا ہے انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ کو کھیل کود کے میدان میں لانا بہت ضروری ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کے لئے زلمی میڈیا لیگ کے نام سے کرکٹ لیگ کا انعقاد کیا گیا
وقت اشاعت : 29/01/2023 - 20:05:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :