q حاجی ملک عمرخطاب خلیل میموریل ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

اتوار 29 جنوری 2023 20:05

د*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2023ء) پشاورمیں جاری حاجی ملک عمرخطاب خلیل میموریل ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا ، انڈر16 میں شاہ سوار خان اور انڈر13 میں ایم شایان آفریدی نے ٹرافی اپنے نام کرلی ،مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹیو فاسٹ ٹریک کمیونیکیشن اشرف خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ان کے ہمراہ ر فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ٹریژی آفیسر ڈاکٹر یعقوب احمد ،صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئر مین پروفیسرڈاکٹر محمد طاہر ، سینئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحت عباس ، ،صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرآیاز خلیل ،کوچز ذاکر الله ، رومان گل ، انعام گل ، وکیل ، جانان ، فرمان ، فرحان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پشاور سپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹس پرمنعقدہ حاجی ملک عمر خطاب خلیل میموریل ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا ، جس میں انڈر 16 فائنل میں شاہ سوار خان نے حمزہ رحمت کو چھ دو چھ تین سے شکست دی جبکہ انڈر13 فائنل میں ایم شایان آفریدی نے جنید خان کو چھ دو چھ تین سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ۔

(جاری ہے)

آخر میں مہمان خصوصی نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عمرایاز خلیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئن شپ میںانڈر13 اور انڈر 16 کے مقابلے منعقد ہوئے جس کا مقصد جونیئر کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کرنا ہیں انہوں نے کہا کہ سالانہ گرانٹ آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہے جس کے باعث اپنی مدد آپ کے تحت ٹینس اکیڈمی اور اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا
وقت اشاعت : 29/01/2023 - 20:05:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :