جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زیویر پر تشدد کے الزامات ثابت نہ ہونے پر تادیبی کارروائی نہیں ہوگی

منگل 31 جنوری 2023 21:00

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2023ء) جرمنی کے ٹینس سٹار سابق عالمی نمبر دو الیگزینڈر زیویر پر سابق گرل فرینڈ کی طرف سے تشدد کے الزامات ثابت نہ ہوسکے، انہیں تادیبی کارروائی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اے ٹی پی کی تحقیقات کے بعد ثابت ہوا کہ ٹینس سٹار کی سابق گرل فرینڈ اولیا شریپووا کے دعووں کی تصدیق کے لئے ثبوت ناکافی ہیں۔

اولیا نے2020 ء میں 25 سالہ زیویر پر تشدد اور بدسلوکی کا الزام لگایا، جس کی الیگزینڈر تردید کرتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مینز پروفیشنل ٹینس گورننگ باڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ الزامات کی جانچ کے لئے ایک نجی تحقیقاتی کمپنی '' لیک فاریسٹ گروپ'' کو کمیشن دیاگیا، اس نے شریپووا اور زیویر دونوں کے طویل انٹرویوز کئے اور24 دیگر لوگوں سے بات کی، جن میں ان کے خاندان، دوست اور کھلاڑی شامل تھے۔

15 ماہ کی تحقیقات کے دوران ٹیکس میسجز، آڈیو اور تصاویر کا جائزہ لیا گیا جو زیویر کے موبائلز سے لئے گئے۔ اے ٹی پی کے فیصلے کا نئے ثبوت سامنے آنے پر دوبارہ جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ بدسلوکی کے مزید الزامات لگانے پر زیویر نے 2021ء میں شریپووا اور آن لائن پبلشر کے خلاف قانونی کارروائی کی۔ انہوں نے اے ٹی پی سے گھریلو تشدد کی پالیسی متعارف کرانے کے مطالبات کی بھی حمایت کی۔
وقت اشاعت : 31/01/2023 - 21:00:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :