پہلی نیشنل بلائنڈ فٹبال ،جوڈو چیمپئن شپس کی پریس کانفرنس آج ہوگی

بدھ 1 فروری 2023 23:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2023ء) بینائی ایجوکیشن فائونڈیشن کے زیر اہتمام پہلی نیشنل بلائنڈ فٹبال اینڈ جوڈو چیمپئن شپ کراچی میں کھیلی جائیں گی ،اس سلسلے میںتفصیلی بریفنگ کے لئے پریس کانفرنس کا انعقاد آج (جمعرات ) کو دوپہر دو بجے کراچی پریس کلب میں کیا جا رہا ہے جس میں بینائی ایجوکیشن فائونڈیشن کے سی ای او سلمان الہٰی ،چیئر پرسن میڈم ثروت نسیم شاہ ،بینائی ایجوکیشن فائونڈیشن کے ایونٹ ڈائرکٹر امتیاز شیخ ،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت اور انٹر نیشنل فٹبال کوچ و آرگنائزر ناصر اسماعیل میڈیا کے نمائندوں کو ایونٹ کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

تین روزہ چیمپئن شپس نیا ناظم آباد اسپورٹس کمپلیکس پر 10سی12فروری تک منعقد کی جائیں گی ۔
وقت اشاعت : 01/02/2023 - 23:36:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :