بھارت اور آسٹریلیاکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 9 فروری سے ناگپور میں شروع ہوگا

جمعرات 2 فروری 2023 09:40

ناگپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2023ء) بھارت اور آسٹریلیاکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 9 فروری سے ناگپور میں شروع ہوگا۔آسٹریلوی ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف چار ٹیسٹ اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کینگروز کو مایہ ناز فاسٹ بائولر پیٹ کمنز لید کریں گے ۔

میزبان ٹیم مایہ ناز بلے باز روہت شرما کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 9 سے 13 فروری تک ناگ پور میں کھیلا جائے گا ،دوسرا ٹیسٹ 17 فروری سے نئی دہلی میں شروع ہوگا ،تیسرا ٹیسٹ میچ یکم مارچ سے دھرم شالہ میں شروع ہوگاجبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 9 سے 13 مارچ تک احمد آباد میں کھیلا جائے گا ۔

چار ٹیسٹ میچوں کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد آسٹریلوی ٹیم ممبئی پہنچے گی جہاں وہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 17 مارچ کو کھیلے گی۔ ون ڈے سیریز کا دوسرا می19 مارچ کو وشاکاپٹنم کے مقام پر کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 22 مارچ کو احمد آباد کے مقام پر میں کھیلا جاے گا۔
وقت اشاعت : 02/02/2023 - 09:40:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :