مائیک ہسی دی ہنڈریڈ کی فرنچائز ویلش فائر کے ہیڈ کوچ مقرر

جمعرات 2 فروری 2023 10:40

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2023ء) آسٹریلیا کے سابق بلے باز مائیک ہسی کودی ہنڈریڈ کی فرنچائز ویلش فائر کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ فرنچائز ویلش فائر نے مائیک ہسی کے ہیڈ کوچ مقرر ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ مائیک ہسی سابق پروٹیز کپتان اور مایہ ناز بلے باز گیری کرسٹن کی جگہ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

(جاری ہے)

مائیک ہسی آئی پی ایل سمیت دیگرفرنچائز کی کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں، وہ آئی پی ایل کی فرنچائز چنائی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز کی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ(ای سی بی )نے کہا ہے کہ مائیک ہسی جن کو پیار سے "مسٹر کرکٹ" کہا جاتا ہے کی کوچنگ سے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری آئی گی ۔ مائیک ہسی نے کہا ہے کہ میں واقعی ویلش فائر کے لئے خدمات انجام دینے کے لئے آئندہ دی ہنڈریڈ ایڈیشن کا منتظر ہوں ۔ویلش فائر کے کرکٹ ککے منیجر مارک والیس نے کہاہے کہ ہم مائیک ہسی کے ٹیم ہیڈ کوچ مقرر ہونے پر بہت خوش ہیں۔
وقت اشاعت : 02/02/2023 - 10:40:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :