میری فٹنس کا 25سالہ کھلاڑی سے موازنہ کر سکتے ہیں،شعیب ملک نے ریٹائر نہ ہونے کی وجہ بتادی

کرکٹ کھیلتا رہوں گا ،اسی لیے میں ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہا‘پاکستانی آل رائونڈر کی گفتگو

جمعرات 2 فروری 2023 15:30

میری فٹنس کا 25سالہ کھلاڑی سے موازنہ کر سکتے ہیں،شعیب ملک نے ریٹائر نہ ہونے کی وجہ بتادی
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2023ء) پاکستانی آل رائونڈر شعیب ملک نے اپنی ریٹائرمنٹ نہ لینے کی وجہ بتادی۔بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)میں رنگپور رائیڈرز کی طرف سے کھیلنے والے شعیب ملک نے کہا کہ میرا یقین کریں حالانکہ میں ٹیم میں عمر میں سب سے بڑا ہوں، آپ میری فٹنس کا 25سالہ کھلاڑی سے موازنہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بی پی ایل کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ کھیلتا رہوں گا اور اسی لیے میں ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہا۔

شعیب ملک نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ٹیسٹ ڈیبیو2001، ون ڈے ڈیبیو 1999 اور ٹی ٹونٹی ڈیبیو 2006 میں کیا تھا۔شعیب ملک نے پاکستان ٹیم میں آخری ٹیسٹ میچ 2015 جبکہ آخری ون ڈے 2019 اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 2021 میں کھیلا تھا۔مجموعی طور پر شعیب ملک 35 ٹیسٹ، 287 ون ڈے اور 124 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ کافی وقت سے پاکستان کرکٹ ٹیم سے باہر رہنے والے شعیب ملک نے گزشتہ روز اپنی 41 ویں سالگرہ منائی تھی۔
وقت اشاعت : 02/02/2023 - 15:30:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :