قومی ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کیپ ٹائون پہنچ گئی

جمعرات 2 فروری 2023 23:33

کیپ ٹائون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2023ء) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹان پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم 3 فروری سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی میں شامل ہے۔پاکستان کے ساتھ گروپ بی میں انگلینڈ، بھارت، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 12 فروری کو کیپ ٹان میں کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 02/02/2023 - 23:33:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :