فٹبال ایشیا کپ سعودی عرب میں کھیلے جانے کی تصدیق

2027 میں ایشیا کا سب سے باوقار ٹورنامنٹ پہلی بار سعودی عرب میں منعقد ہو گا

جمعرات 2 فروری 2023 23:33

فٹبال ایشیا کپ سعودی عرب میں کھیلے جانے کی تصدیق
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2023ء) ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے 2027 کا فٹبال ایشیا کپ سعودی عرب میں کھیلے جانے کی تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اے ایف سی کے آفیشل اکانٹ کے ذریعے 2027 کا فٹبال ایشیا کپ سعودی عرب میں کھیلے جانے کی تصدیق کی گئی۔ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے مطابق ایشیا کا سب سے باوقار ٹورنامنٹ پہلی بار سعودی عرب میں منعقد ہونے والا ہے ۔یاد رہے کہ اے ایف سی اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی کیلئے سعودی عرب نے ہی پیشکش کی تھی جبکہ بھارت پچھلے برس دستبردار ہوگیا تھا ۔
وقت اشاعت : 02/02/2023 - 23:33:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :