ملک میں فٹ بال اور فٹ سال کی ترقی کے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا، رائو اصف اقبال فریدی

جمعہ 3 فروری 2023 16:03

ملک میں فٹ بال اور فٹ سال کی ترقی کے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا، رائو اصف اقبال فریدی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2023ء) فٹ بال کے مایہ ناز کوچرائو آصف اقبال فریدی نے کہا ہے کہ ملک میں فٹ بال اور فٹ سال کی ترقی کے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے کھیل کے میدانوں میں دنیا پر حکمرانی کر رکھی تھی ان کھیلوں میں سکواش، کرکٹ، ہاکی، سنوکر ،کبڈی اور دیگر کھیلیں شامل تھیں۔ لیکن آہستہ آہستہ یہ اعزازات ہمارے ہاتھ سے نکلتے گئے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ کھلاڑیوں نے محنت کرنا چھوڑ دی۔خواتین کھلاڑی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں رائو آصف اقبال فریدی نے کہا کہ ہماری خواتین کھلاڑی میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن ان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کی تربیت اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں کھیلوں کا کوئی خاص بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کی ضرورت ہے۔
وقت اشاعت : 03/02/2023 - 16:03:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :