میں پی ایس ایل 8 میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کروں گا: سرفراز احمد

ہم خوش قسمت ہیں کہ اس سیزن میں ہمارے سکواڈ میں کئی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، ہمارے پاس مقامی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کا اچھا امتزاج ہے: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 3 فروری 2023 14:24

میں پی ایس ایل 8 میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کروں گا: سرفراز احمد
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 فروری 2023ء ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد امید کر رہے ہیں کہ وہ اپنی بیٹنگ فارم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، وہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ آٹھویں ایڈیشن میں اپنی فرنچائز کے لیے بہترین بیٹنگ آرڈر ترتیب دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کراچی میں پیدا ہونے والے ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ وہ فرنٹ سے اپنی ٹیم کو لیڈ کرنا چاہتے ہیں اور بلے سے ایک مثال قائم کرنا چاہتے ہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ میں اس سیزن میں گلیڈی ایٹرز کے لیے تیسرے یا چوتھے نمبر پر بیٹنگ کروں گا اور ٹیم کے لیے اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔ وکٹ کیپر بلے باز گزشتہ دو سیزن میں پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہنے کے بعد اپنی فرنچائز کی جانب سے بہتر کارکردگی کے لیے پر امید تھے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ "ہم ٹیم کی طرف سے مجموعی طور پر بہتر کوشش کے لیے پرامید ہیں۔

ہم خوش قسمت ہیں کہ اس سیزن میں ہمارے اسکواڈ میں کئی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، ہمارے پاس مقامی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کا اچھا امتزاج ہے۔ یاد رہے کہ ملتان سلطانز 13 فروری کو افتتاحی میچ میں موجودہ چیمپئن لاہور قلندرز کی میزبانی کرے گی جبکہ پشاور زلمی کراچی کا سفر کرے گی جہاں وہ 14 فروری کو کراچی کنگز سے مدمقابل ہوگی۔                                               
وقت اشاعت : 03/02/2023 - 14:24:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :